دبئی،یکم جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کی ایک اپیل کورٹ نے غیرملکی شہری کے اقدام قتل کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو عمر قید اور سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ابو ظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ کی طرف سے صادر ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملزم پر مچھلی کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی بندوق سے ایک غیرملکی شہری کے قتل کی کوشش کا جرم ثابت ہوا جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم پر امارت میں ایک فلیٹ اور اور کار کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے آگ لگانے کے جرم میں 15سال قید کی سزا کا حکم دیا۔عدالت کی جانب سے چھ اماراتی قیدیوں کو وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کردہ اصلاح سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ان پر دہشت گردی کے الزامات عاید کیے گئے تھے جس کے بعد ان کے پاسپورٹس ضبط کرلیے گئے ہیں۔